محترم شعراء کرام
تسلیمات
مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اُردو نے حسب روایت اس سال بھی عالمی مشاعرہ منعقد کرنے کا عزم کیا ہے، اس بار یہ مشاعرہ الفاظ اور شاعرانہ اصطلاحات کے سلطان مجروح سلطان پوری کی یاد میں منعقد کیا جائے گا-
اس سلسلے کی دوسری طرحی شعری نشست کا اہتمام کیا جا رہا ہے .نشست کے لئےجناب مجروح سلطان پوری کے دومصرعوں کی تجویزہے . طرحی شعری نشست معیاری و دلکش بنانے کے لیے تجویز ہے کہ ، مشاعرے سے قبل مجروح سلطان پوری پر منتخب و مختصر نثر پارہ پیش کیا جائے .
1.مصرعِ طرح
“اٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح”
قافیہ : خریدار ، بازار ، اغیار ، بیمار ،
ردیف : ،، کی طرح ،،
2.مصرعِ طرح
“کنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے”
قافیہ : ڈبو ، سمو ، رو ، دھو ،
ردیف : ،، دیتے ،،
نشست اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے .بیرونی ممالک سے بھی شعرا کرام اپنا کلام تحریری یا آڈیو ریکارڈنگ، ای میل یا فیس بک پر بھیج سکتے ہیں . آپ کا کلام نشست میں پڑھنے اورآڈیو ریکارڈنگ، سنانے کا انتظام ہے.
شکریہ
شکیل احمد صبرحدی
مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اُردو