شکیل ایوارڈز”بحرین،کے تحت گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، بحرین کے زیر اہتمام بچوں کے لیے سمر کیمپ کا اہتما م کیا گیا ۔”
سمر کیمپ ،٤ جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوا ۔ موسم گرما کے کیمپ میں خاص طور پر بچوں میں نشوونما کے ٤ عناصر پر توجہ دی گئی ۔ فنکارانہ ، باہمی تعلق، تخلیقی اور مہارت کی نشوونما۔کیمپ میں ٦سے١٦ سال تک کے بچوں کو پینٹنگ، ڈرائنگ، پوسٹر ڈیزائن، موسیقی، فوٹوگرافی، میڈیا پروڈکشن کی تربیت فراہم کی گئی ، جیسے رپورٹنگ ، خبروں کی کہانی لکھنا ، ترمیم کرنا ، اخبار ڈیزائن کرنا ، کسی ٹی وی نیوز میں اینکرنگ کرنا ، مشہور شخصیات کا انٹرویو کرنا وغیرہ۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے ایم ایس ورڈ ، ایکسل اور پاور پوائنٹ اور بڑے بچوں کے لئے گرافک ڈیزائن سافٹ ویرز کی تربیت دی۔ نیز طلباء کی جانب سے ڈرامہ تیار کیا گیا ، جس کو اختتامی پروگرام پر طلباء نےپیش کیا۔ کیمپ کے دوران بچوں کے مابین مختلف مقابلوں کابھی انعقاد ہوا جس سے بچوں کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا گیا ۔ گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، بحرین کے باصلاحیت اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اٴْجاگرکیا گیا .
سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقامی انگریزی اخبار ،ڈیلی ٹریبیون کے ضمیمہ کے طور پر طلباء کے تیار کردہ اخبار کو شائع کیا جا رہا ہے ۔
اس کیمپ کے حوالے سے بحرین کے مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب تقسیم انعامات ہوئی مہمان خصوصی محترم شکیل احمد صبرحدی تھے۔ تقریب میں والدین، طلبا طالبات، اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بچوں اور بچیوں نے انتھک محنت سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جبکہ پروگرام میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبا طالبات کی ٹرافیز،اسناد اورگفٹ واوچرز سے حوصلہ افزائی کی گئی .محترم شکیل احمد صبرحدی نے سمر کیمپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں مختصر خطاب میں اس کیمپ کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی پیداہوتی ہے اور ان میں دوسروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی صلاحیت آتی ہے اس طرح کے کیمپ سے بچے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ آگے جا کر کس فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔