طرحی شعری نشست بیادِ مجروح ؔ سلطانپوری – ان شاء اللہ ۲۶؍ جولائی ۲۰۱۸ء بروز جمعرات شب ۸بجے

محترمی و مکرمی تسلیمات
سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے ’’ مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اْردو ‘‘ نے اپنے عالمی
مشاعرہ ’’ بیادِ مجروح سلطانپوری‘‘ کے سلسلے میں پہلی شعری نشست کا اہتمام کیا ہے ۔
شعری نشست کے لئے دو طرحی مصرعوں کی تجویز ہے شعراء کرام سے التماس ہے کہ کسی ایک مصرع
یا دونوں مصرعوں پر کلام مرحمت فرما کر مجلس کی رونق میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مجروح سلطانپوری کو خراجِ عقیدت
پیش کریں ۔
۱ ۔ مصرع ِ طرح
’ اب اہلِ درد یہ جینے کا اہتمام کریں ‘
قافیہ : اہتمام ، نام ، شام ، احترام ۔ ردیف ’’ کریں ‘‘
۲ ۔ مصرعِ طرح
’ گو رات مری صبح کی محرم تو نہیں ہے ‘
قافیہ : محرم ، کم ، غم، عالم ، ۔ ردیف : ’’ تو نہیں ہے ‘‘
بیرونی ممالک سے بھی شعرا ء کرام اپنا کلام تحریری یا آڈیو رکارڈنگ ، ای میل یا فیس بک کے
ذریعے ارسال کر سکتے ہیں ۔آپ کا کلام نشست میں پڑھنے اور آڈیو رکارڈنگ سنانے کا انتظام ہے ۔آپ سے شرکت کی
درخواست ہے ۔آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ صد افتخار ہوگی ۔
نشست ان شاء اللہ ۲۶؍ جولائی ۲۰۱۸ء بروز جمعرات شب ۸بجے منعقد ہوگی
مقام : بحرین پرا ئڈ سَنَد برانچ
شکریہ
شکیل احمد صبرحدی
مجلس ِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اْردو