متفرق

ایک لیڈر سے کہا یہ میں نے کل اے پاپولرؔ
تو الیکشن میں اگر ہارا تو کیا رہ جائے گا
اپنے غنڈوں کی طرف دیکھا اور اس نے یوں کہا
جس دیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا

٭…٭…٭

بے رخی کو بھی نوازش کی ادا کہنا پڑا 
مصلحت تھی زہر پی کر بھی دوا کہنا پڑا
بے وقوفی کے انوکھے کارنامے دیکھ کر
اچھے خاصے لیڈروں کو بھی گدھا کہنا پڑا 

٭…٭…٭