گزشتہ روز مجلس فخر بحرین کے تحت ہندوستان کے معروف شاعر و ادیب نواز دیوبندی کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا.
یہ ہم مقیمین بحرین کی خوش بختی تھی کہ گذشتہ ایک ہفتے سے نواز دیوبندی صاحب ہمارے درمیان موجود تھے.
اردو شاعری کی اس قد آور شخصیت تک ہماری رسائی ہو، اور مجلس انھیں مدعو نہ کرے، کہاں ممکن تھا .یہ حسن اتفاق تھا کہ انھیں دنوں میں سعودی عربیہ سے تشریف لائے شوکت جمال صاحب نے بھی بحرین کو شرف باریابی بخشی .اور مجلس نے ان دونوں مہمان شاعروں کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا.
محفل شکیل احمد صبرحدی کی سرپرستی میں اپنے اختتام کو پہنچی ...اپنے پسندیدہ شعراء کو لوگوں نے سنا اور داد و تحسین سے نوازا .اس کے علاوہ بحرین کے مقامی شعراء نے بھی اپنے کلام سے لوگوں کو اور مہمانوں کو محظوظ کیا .اور انہیں احساس دلایا کہ اردو دیار غیر میں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے
بصد شکریہ
Load/Hide Comments