آٹھواں شوہر

کنوارے بوڑھے نے شادی کی ایسی عورت سے 
کسی طرح بھی جو کچھ کم نہ تھی قیامت سے 
نصیب والی تھی چھ شادی کر چکی تھی وہ 
اب اپنے ساتویں شوہر کی زندگی تھی وہ 
کچھ ایسا ساتواں شوہر بھی ہو گیا بیمار 
یقیں تھا سب کو کہ یہ بھی اجل کا ہوگا شکار 
یہ بات سوچ کے عورت غریب رونے لگی 
پچھاڑ مار کے ہوش و حواس کھونے لگی 
غموں کی اوٹ سے اس نے کہا یہ شوہر سے 
بتاؤ تم مجھے کس کے سہارے چھوڑ چلے 
یہ سن کے بول اٹھا اس سے بے زباں شوہر 
سکون بخشے تم کو اب آٹھواں شوہر

٭…٭…٭